مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

مقبوضہ بیت المقدس کے قانونی ،تاریخی سٹیٹس کا تحفظ پہلی ترجیح ہے ،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قانونی اور تاریخی اسٹیٹس کا تحفظ پہلی ترجیح ہے اور دنیا بھرکے اداروں میں القدس کا بھرپور دفاع کریں گے۔اطلاعات کے مطابق یورپی ممالک میں متعین فلسطینی سفیروں کے استنبول میں منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کا آئینی، قانونی، تاریخی، تہذیبی اور اسلامی تشخص ہماری پہلی ترجیح اور ترکی کی خارجہ پالیسی کا اہم عنصر ہے، ہمارے لئے القدس کا مسئلہ انتہائی مقدس ہے اور اس کےساتھ اپنا تعلق مزید مضبوط کریں گے۔ القدس کو لاحق خطرات کے تدارک کےلئے عالمی سطح پر بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ القدس کے دفاع اور تحفظ کےلئے بین الاقوامی سطح پرکوششیں جاری رکھیں گے اور فلسطینیوں اور القدس کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرینگے۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا بلکہ ماضی کے غلط اقدامات اور روش پربدستور قائم ہے۔چاووش اوگلو نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف انتقامی حربے استعمال کررہاہے اور غزہ کے دو ملین لوگوں کی زندگی اجیرن بنانے کے ساتھ ساتھ تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل