سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

افغانستان میں ننگرہار ایئرپورٹ پر طالبان کے حملے میں16ملازمین ، پانچ حملہ آور ہلاک

جلال آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان میں ننگرہار ایئرپورٹ پر ایک نجی کمپنی کے دفتر پر طالبان جنگجوﺅں کے حملے میں16ملازمین ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں پانچوں حملہ آور بھی مارے گئے،ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جار ہا ہے ،جائے وقوعہ پر مزید نفری تعینات کردی گئی ہے تاہم حملے کی نوعیت اور حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جب کہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے جلال آباد ایئرپورٹ کے نزدیک واقع نجی تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر طالبان جنگجوﺅں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں16ملازمین لقمہ اجل بن گئے جب کہ حملے میں چھ عام شہری بھی زخمی ہوئے، حملہ آور پیدل آئے تھے،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک ہوگئے جب کہ دو حملہ آوروں نے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا۔ سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے باعث علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتارہا۔ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔جائے وقوعہ پر مزید نفری تعینات کردی گئی ہے، تاہم حملے کی نوعیت اور حملہ آوروں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے جلال آباد ایئر پورٹ کے نزدیک تعمیراتی کمپنی پر دھاوا بولا،جس کے بعد علاقے میں افغان فورسز کی اضافی نفری پہنچائی گئی۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل