وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

پاکستان میں بھارتی بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا، برطانوی میڈیا

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی خبررساں ادارے نے کہاہے کہ اس نے ایسی ہائی ریزولولشن سیٹیلائٹ تصاویر دیکھی ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ بھارت کی جانب سے جیش محمد کے مدرسے پر براہ راست بمباری نہیں کی گئی اور وہ اپنی موجودہ حالت میں قائم ہے۔برطانوی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سان فرانسیسکو شہر میں قائم کمپنی پلینٹ لیبز ایک پرائیویٹ سیٹیلائٹ آپریٹر ہے۔ بھارتی فضائی حملوں کے چھ دن بعد چار مارچ کو اس کمپنی کی جانب سے لی گئی تصاویر میں وہ مقام دیکھا جا سکتا ہے جن پر بھارت نے فضائی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ۔رپورٹ کے مطابق اب یہ تصایر بھارتی موقف کے حوالے سے مزید شکوک وشبہات پیدا کرتی ہیں۔ نریندر مودی کی حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے شہر بالاکوٹ کے گاوں جبا میں جیش محمد کے مدرسے پر حملے کیے تھے۔ سیٹیلائٹ تصاویر سے متعلق برطانوی خبررساں ادارے کو کو بھارتی وزیر خارجہ اور دفاع کو بھیجے گئے سوالات کے جوابات موصول نہیں ہوئے۔ایسٹ ایشیا نان پرولیفیریشن ادارے کے ڈائریکٹر جیفری لیوس سیٹیلائٹ تصاویر کا تجزیہ کرنے کا پندرہ سالہ تجربہ رکھتے ہیں، لیوس نے بتایاکہ ان تصاویر میں بمباری کا کوئی ثبوت نظر نہیں آتا۔ بھارتی حکومت نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ فضائی حملوں میں کون سے ہتھیار استعمال ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع تاہم یہ ضرور بتاتے ہیں کہ گزشتہ ہفتے 12 میراج 2000 طیارے جو کہ ایک ہزار کلو گرام وزنی بموں سے لیس تھے، نے پاکستان کی سرزمین پر حملے کیے تھے۔ وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے برطاوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بھارتی طیاروں نے اسرائیلی ساختہ اسپائس 2000 گلائیڈ بم برسائے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے رپورٹ کے مطابق صحافیوں نے گزشتہ منگل اور جمعرات کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ کا دورہ بھی کیا ۔ ان صحافیوں کو بھی کوئی تباہ حال کیمپ نہیں ملا اور نہ ہی یہ بھارتی فضائی حملوں کے باعث کسی شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر پائے۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل