مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

کویت کا نرس اور موذن کو ڈرائیونگ لائسنس نہ دینے کا اعلان

کویت سٹی (نیوز ڈیسک)کویت میں مقیم وہ غیر ملکی جن کا اقامہ میں پیشہ موذن یا نرس کا ہے وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے اہل نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویتی محکمہ ٹریفک کے سربراہ کرنل یوسف الخدہ نے تمام ذیلی اداروں کو نئی ہدایت سے آگاہ کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود بیشتر موذن مسجدوں میں ہی قیام کرتے ہیں جبکہ نرسنگ کے پیشے سے منسلک افراد کو وزارت صحت اور نجی اسپتالوں کی بسوں کے ذریعہ لایا اور لے جایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان دنوں پیشوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اہل نہیں سمجھا جاتا۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل