آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

فرانس کا بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

پیرس (نیوز ڈیسک)فرانسیسی حکومت نے گوگل، امیزون اور فیس بک جیسی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کی طرف سے فرانس میں کمائے جانے والے منافع پر تین فیصد ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ برونو لے میئر نے کہاکہ یہ ٹیکس ایسی کمپنیوں پر عائد کیا جائے گا جن کی عالمی سطح پر سالانہ آمدنی 750 ملین یورو جبکہ فرانس میں سالانہ آمدنی 25 ملین یورو سے زائد بنتی ہے۔ اس مجوزہ ٹیکس سے 30 کے قریب کمپنیاں متاثر ہوں گی جن میں سے زیادہ تر کا تعلق امریکا سے ہے مگر کچھ ایک کمپنیوں کا تعلق یورپ اور چین سے بھی ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل