آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

فرانسیسی داعشی ارکان کے خلاف عراق میں مقدمات چلائیں گے،صدربرھم صالح

بغداد(نیوز ڈیسک)عراق کے صدر برھم صالح نے کہا ہے کہ داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار فرانسیسی جنگجوﺅں کے خلاف عراق کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔عراقی صدر نے ان خیالات کا اظہارایک مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فرانسیسی داعشی دہشت گردوں نے عراق کی سرزمین پر جرائم کا ارتکاب کیا۔ ان کے خلاف مقدمات بھی عراق کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ ان کہنا تھا کہ پولیس نے فرانسیسی شہریت رکھنے والے 13 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عراقی صدر نے توقع ظاہر کی کہ پناہ گزینوں کے بحران کے حل کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر بغداد کی مدد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف فتح کوئی معمولی بات نہیں۔ عراق پوری دنیا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے۔عراق کے صدر برھم صالح کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کے درمیان عسکری تعاون موجود ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عراق اور شام کی سرحد پر بعض علاقوں میں داعش کے جنگجو بدستورموجود ہیں۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل