آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

کرد فورسز نے شام سے فرارہونیوالے داعش کے 400 جنگجووں کو گرفتار کر لیا

دمشق(نیوز ڈیسک)سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے باغہوز کے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد گروپ داعش کے چار سو کے قریب جنگجووں کو گرفتار کر لیا ہے۔سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ عراقی سرحد کے قریب باغہوز کا علاقہ شام میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے وہاں کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ ایس ڈی یف کے ایک افسر کے مطابق داعش کے چار سو جنگجووں کو باغہوز سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں شام کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل