آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

لبنان اور فلسطینی علاقوں میں ایران ، اس کی ملیشیاوں پر روک لگا دی ہے،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپنی لیکوڈ پارٹی کے لیے 40 نشستوں کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کی پارٹی اس وقت پارلیمنٹ میں 30 نشستیں رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ نیتن یاہو سرکاری طور پر بدعنوانی کے مقدمات میں مشتبہ قرار دیے جا چکے ہیں۔چند روز قبل مذکورہ الزام کے سرکاری طور پر عائد کیے جانے پر اسرائیلی وزیراعظم نے میڈیا اور عدلیہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ایک سازش اور گھمسان کی مہم قرار دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو انتخابات کی دوڑ میں سرکاری افتتاحی میلے میں نمودار ہوتئے تو انہوں نے اپنے مضبوط اور با اعتماد ہونے کا احساس دلایا۔نیتن یاہو نے مطالبہ کیا کہ انہیں اقدار میں رہنے کا موقع دیا جائے تا کہ وہ ان کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھ سکیں جن کی اس سے قبل اسرائیل میں مثال نہیں ملتی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ لیکوڈ پارٹی کی حکمرانی برقرار رکھنا آسان نہیں ہے۔ اس کے لیے ہمیں چالیس نشستیں جیتنا ہوں گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی توجہ ان غیر معمولی کامیابیوں پر مرکوز رکھی جو ان کے دعوے کے مطابق اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئیں۔البتہ نیتن یاہو نے یہ ضرورت کہا کہ ہم نے لبنان اور فلسطینی علاقوں میں ایران ، اس کی ملیشیاوں اور معاونین پر روک لگا دی ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل