سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

امریکی دھمکی مسترد، ترکی روس سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر ڈٹ گیا

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کی طرف سے روسی فضائی دفاعی نظام ایس 400کی خریداری کی کوششوں پر دھمکی اور دباﺅ مسترد کردیا ہے اورکہاہے کہ ترکی روس سے فضائی دفاعی نظام ایس 400کی خریداری کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میںترکی روس سے ایس 500دفاعی نظام خریدنے پر بھی غور کرے گا۔خیال رہے کہ امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے اس کا تیار کردہ ایس 400 دفاعی نظام خرید کیا تو امریکا ،ترکی کے ساتھایف35طیاروں کی تیاری کا معاہدہ منسوخ کردے گا۔ امریکا کا کہنا تھا کہ روس کاایس 400 دفاعی نظام نیٹو کے رکن ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔امریکا کے اس دھمکی آمیز بیان کے جواب میں ترک صدر جب طیب ایردوآن نے کہا کہ امریکا ترکی کو تجارتی اقدامات کے ذریعے سبق نہ پڑھائے۔ ترکی کے اپنے تیار کردہ تجارتی اور دفاعی منصوبے ہیں۔شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شمالی شام میں سیف زون کے قیام کی نگرانی کسی دوسرے ملک کو دینے کی تجویز قبول نہیں کی جائے گی۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل