سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

چین کا پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی کا خیر مقدم

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن وسلامتی اور استحکام قائم رکھنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ چین اس صورتحال میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ہونا چاہئے اس کے علاوہ چین ایسی کارروائیاں نہیں دیکھنا چاہتا جس سے بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی پامالی ہو،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ کونگ زونیو کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہاگیاکہ بیجنگ اوراسلام آباد نا صرف اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں بلکہ دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔کونگ زونیو نے کہا چین کی پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر گہری نگاہ ہے اورپاکستان کی جانب سے حالیہ کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کے عمل کو چین بے حد سراہتا ہے۔چینی نائب وزیر خارجہ کے مطابق چین سمجھتا ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ہونا چاہئے اس کے علاوہ چین ایسی کارروائیاں نہیں دیکھنا چاہتا جس سے بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی پامالی ہو۔چین نے پاکستان اوربھارت پر مسائل کے حل کے لیے جلد سے جلد مذاکرات کے لیے رابطے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن وسلامتی اور استحکام قائم رکھنے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چین اس صورتحال میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل