سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

روس میں غیر ملکی خفیہ اداروں کی کارروائیاں بڑھی ہیں،600جاسوسوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

ماسکو (نیوزڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پوتن نے الزام لگایا ہے کہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں نے روس میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور 2018 کے دوران روس نے 600 جاسوسوں کو ان کے عزائم میں ناکام کیا ہے۔ادھر ہالینڈ، چیک ریپبلک اور سویڈن کے خفیہ اداروں نے بھی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تفصیلات بتائے بغیر روسی صدرپوتن نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کے 29 ارکان اور 465 غیر ملکی جاسوسوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔روس کے اپنے جاسوسوں پر بھی متعدد سازشوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں جن میں سابق اہلکار سرگئی سکریپل کو زہر دینے کا الزام بھی شامل ہے۔روس کی سکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ ان کو موثر طریقے سے کام کرنا چاہیے، خصوصاً ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق معلومات کی حفاظت۔ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ غیر ملکی خفیہ ادارے روس میں اپنی کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ہر طریقے سے سیاسی، معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ادھر ہالینڈ، چیک ریپبلک اور سویڈن کے خفیہ اداروں نے بھی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔مغربی دنیا روس پر انتخابات میں مداخلت کا الزام بھی لگا چکی ہے۔ یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے روس کا نام لیے بغیر خبردار کیا کہ یورپ مخالف قوتیں یورپی یونین کے آئندہ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر سکتی ہیں۔گذشتہ سال سرگئی سکریپل پر حملے کے بعد جب یورپی یونین نے برطانیہ کے موقف سے اتفاق کیا کہ اس حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں تو 25 ملکوں نے روس کے سفارتکاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل