وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

بی جے پی کے غنڈے بے لگام: لکھنو میں 2 محنت کشوں پر ڈنڈوں سے حملہ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی انتہا پسند بے لگام ہوگئے، لکھنو میں خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دوکشمیریوں پر بھرے بازار میں ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔حملہ آور جتھہ نوجوان سے آئی ڈی کارڈ مانگتا رہا اور سامان کی بھی تلاشی لی،پلواما حملے کے بعد بھارت میں کشمیریوں پر حملے عام ہوچکے ہیں، ہوٹل یونیورسٹی، ہوسٹلز میں کشمیری طلباءاور محنت کشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لکھنو میں خشک میوے بیچنے والے کشمیری پر بی جے پی کے کارکنوں نے تشدد کی انتہا کر دی، دونوں نوجوان سڑک کنارے خشک میوہ جات بیچ رہے تھے۔ کشمیری نوجوان رو رو کر پوچھتا رہا میرا گناہ کیا ہے ؟ حملہ آور جتھہ نوجوان سے آئی ڈی کارڈ مانگتا رہا اور سامان کی بھی تلاشی لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق وشوا ہندو دل پارٹی سے ہے۔ پلواما حملے کے بعد بھارت میں کشمیریوں پر حملے عام ہوچکے ہیں، ہوٹل یونیورسٹی، ہوسٹلز میں کشمیری طلباءاور محنت کشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل