سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

پاکستان نے 27 فروری کو ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کئے،امریکاکی وضاحت

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ذلت و رسوائی مودی سرکار کا مقدر بن گئی، ایک کے بعد ایک تصدیق نے مودی سرکار کو منہ چھپانے کے قابل نہ چھوڑا، اب امریکا نے بھی وضاحت کر دی کہ پاکستان نے 27 فروری کو ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر ایف 16 کے استعمال کا راگ ا لاپنے کے بعد اب امریکا نے وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیارے کے استعمال سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، پاکستان نے ایف 16 طیارے اپنے دفاع کیلئے خریدے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا معاہدہ پاکستان کو اپنے دفاع میں ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکتا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل