سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

شکست کے باوجود داعش خطرناک نسل تیار کرسکتی ہے،امریکی جنرل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل نے خبردار کیا ہے کہ شام میں آخری محاذ پر شکست کے باوجودداعش کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے، یہ گروپ منتشر ہونے کے باوجود انتہا پسندوں کی خطرناک نسل کی نمائندگی کرتا ہے اور مستقبل میں دہشت گردی کی ایک خطرناک نسل تشکیل دے سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل جوزف نے امریکی سینٹ کی ایک کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے خطرے کے حقیقی انسداد کے لیے داعش کے نظریات سے درست طریقے سے نمٹنا ہوگا۔ اگر اس کے نظریات سے نہ نمٹا گیا تو مستقبل میں یہ گروپ تشدد پسند انتہا پسندی کے بیج بو سکتا ہے۔امریکی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یہ دعویٰ کرنا کہ داعش شام اور عراق میں اپنے زیرتسلط 100 فی صد علاقوں سے محروم ہوچکی ہے درست ہے مگر اس تنظیم کو مکمل شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاساب ایک مربع میل سے زیادہ کا علاقہ نہیں رہا ہے مگر وہ زمین کے اس چھوٹے سے ٹکڑے میں کئی ہفتوں سے موجود ہے اور اب اس کے جنگجو بھاگ کر چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل