سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

الضالع میں یمنی فوج نے اہم تزویراتی مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے،50جنگجوہلاک

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے جنوبی علاقے الضالع میں دمت کے محاذ پر لڑائی کے دوران ایران نواز حوثیوں کو تزویراتی اہمیت کے حامل مقامات سے پسپا کردیا۔ لڑائی میں حوثیوں کو جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ، دمت میں تازہ لڑائی میں 20 حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے،ادھر عمران گورنری سے حجور گورنری کے لیے آنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں پر عرب اتحادی فوج کی طرف سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں نجیب حمود الغولی سمیت 30 باغی ہلاک ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاکہ سیکیورٹی فورسز نے دمت میں الثعیل، المرحوجہ الصغری اور الحقب کو باغیوں سے آزاد کرلیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تازہ لڑائی میں حوثیوں کے ایک فیلڈ کمانڈر محمد مھدی الشھاری سمیت 12 حوثی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حوثی جنگجو اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب عمران گورنری سے حجور گورنری کے لیے آنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں پر عرب اتحادی فوج کی طرف سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں نجیب حمود الغولی سمیت 30 باغی ہلاک ہوگئے،ادھر حجور گورنری میں عرب اتحاد کی طرف سے شہریوں کو خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لاجسٹک مواد اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل