مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

بعض لوگ ایران سے عراق کے لیے اسمگلنگ کرتے ہیں،صدرحسن روحانی

hasan rohani

تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک کی معاشی زبوں حالی کا رونا روتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت اقتصادی اور نفسیاتی بحران سے گذررہا ہے، وہ معیشت کی کشتی کو کنارے لگانے کے لئے سپریم لیڈر کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ ایران کے دیگر معاشی مسائل میں ایک بڑا مسئلہ اشیائے صرف کی اسمگلنگ ہے اور اس دھندے میں پاسداران انقلاب کا ہاتھ سمجھا جاتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شمالی ایران کے لاھیجان شہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہم نے اشیاءاسمگلنگ کی روک تھام کی ذمہ داری پاسداران انقلاب کو سونپی ہے مگر پاسداران انقلاب اسمگلنگ کی 10 میں سے صرف ایک کوشش ناکام بنا پائی ہے۔ لگتا ہے کہ اسمگلنگ کا جن بوتل سے باہر نکل چکا ہے اور اسمگلنگ کی روک تھام ایک مشکل کام بن چکا ہے۔صدر حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ بعض لوگ ایران سے عراق کے لیے اسمگلنگ کرتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا ایرانی درآمدات کے بدلے میں ڈالرکہاں سے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سرحد پر دینار فروخت کرتے ہیں۔ ہمیں ڈالر نہیں ملتے مگر ہم جانتے ہیں کہ اسمگلر ڈالر وصول کرتے ہیں۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل