آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

میکسیکو میں تارکین وطن سے بھرے کارگو ٹرک کے حادثے میں25افرادہلاک

میکسیکو سٹی (نیوزڈیسک)جنوبی میکسیکو میں ایک مال بردار ٹرک سڑک سے پھسل گیا، جس کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں پچیس افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وسطی امریکی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن تھے۔ یہ تارکین وطن اسی ٹرک میں سوار تھے، جس پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امکان ہے کہ یہ ٹرک ایک مکینیکل خرابی کے باعث سڑک سے پھسل گیا تھا۔ یہ رپورٹیں بھی ملی ہیں کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وسطی امریکی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن تھے۔ یہ تارکین وطن اسی ٹرک میں سوار تھے، جس پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی تھی۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل