آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

جنوبی کوریا اور امریکا کی جنگی مشقیں کھلا چیلنج ہیں، شمالی کوریا کی مذمت

پیانگ یانگ (نیوزڈ یسک)شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کو کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ یہ مشقیں جزیرہ نما کوریا میں استحکام اور قیام امن کی کوششوں کو ٹھیس پہنچائیں گی۔ جنوبی کوریا اورامریکاکی حکومتوں نے اپنی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کو بحال کرنے کا فیصلہ گزشتہ اتوار کے روز کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے مابین فروری کے اختتام پر ہونے والی دوسری ملاقات کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی دوبارہ بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل