آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

صومالی صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر حملہ،دس اہلکاروں سمیت 17افرادہلاک

موغادیشو (نیوز ڈیسک)صومالی دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب واقع چیک پوسٹ پر شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوﺅں کے ایک حملے میں سات شہری اوردس فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ،شدت پسند تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ الشباب نے اس بم دھماکے میں دس فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ یہ ایک کار بم حملہ تھا۔ بتایا گیا کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایک ایسی چیک پوسٹ کے قریب کھڑی تھی، جو صدارتی محل کے قریب واقع ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ الشباب نے اس بم دھماکے میں دس فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل