وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے، اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صہیونی بحریہ کو ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا کی ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اسرائیل عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتار رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف عاید کی جانے والی امریکی پابندیوں کو کامیاب بنانے کےلیے مل کر کام کرے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران 2015ءمیں طے پائے سمجھوتے سے قبل کی طرح خفیہ طریقے سے بحری راستوں سے تیل کی اسمگلنگ میں مصروف ہے۔ایرانی تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسرائیلی بحریہ موثر اقدامات کررہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے سے علیحدگی کے بعد تہران پردوبار اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔دوسری جانب ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقجی نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ 20 مارچ سے قبل یورپی ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوںکو ناکام بنانے کے لیے نیا میکنزم جاری کریں گے۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل