آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

امریکا شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے اب بھی تیارہے، ٹرمپ

donald trump

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت شمالی کوریا کی طرف سے اس کے میزائل پروگرام سے متعلق متنازعہ سرگرمیوں کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کمیونسٹ کوریا اور امریکا کے مابین اب تک دو سربراہی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ امریکا کی کوشش ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے ذریعے جزیرہ نما کوریا کو ایک غیر جوہری علاقہ بنانے سے متعلق کوئی معاہدہ طے پا جائے۔ شمالی کوریا کے بارے میں حال ہی میں ایسی رپورٹیں بھی سامنے آئی تھیں کہ اس نے اپنے میزائل پروگرام سے متعلق سرگرمیاں مبینہ طور پر دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل