سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

ٹرمپ کی ترکی پر تجارتی پابندیاں اورصدر ایردوآن کی پراسرار خاموشی!

انقرہ (نیوز ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے نے کہاہے کہ ترکی کے خلاف عالمی سطح پر کسی بھی اقدام پر صدر طیب ایردوآن فوری اور جذباتی رد عمل کا اظہار کرتے ہیں مگر حالیہ ہفتے کے دوران انہوں نے چار بار انتخابی جلوسوں میں تقاریر کیں مگر امریکی صدر کی طرف سے تفصیلی تجارتی معاہدے کے منسوخی پر کوئی بات نہیں کی۔ حالانکہ امریکی صدر کے انتقامی حربے سے بڑی تعداد میں ترک تاجروں کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاہ ترک صدر نے یہ تو کہہ دیا کہ وہ روس سے ایس400دفاعی نظام خرید کریں گے مگر انہوں نے امریکا کی طرف سے رویے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔ اسی طرح شام میں محفوظ زون کی نگرانی مختلف ملکوں کو دینے کے اعلان پر بھی صدر طیب ایردوآن خاموش ہیں حالانکہ وہ ماضی میں شام میں محفوظ زون کی نگرانی ترکی کو دینے پر زور دیتے رہے ہیں۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل