رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے،امریکی اخبار

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے۔امریکی اخبارکے مطابق پاکستان سے پچھلے ماہ ہوئے جھگڑے کے بعدبھارت میں انتہادرجے کی قوم پرستی کی لہرآگئی ہے اوراپنے ہی شہریوں کوغدارسمجھاجانے لگاہے۔بھارت میں غداروں کی تلاش ہونے لگی ہے مقبوضہ کشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج کے کردار اورمودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سے نکالاجانے لگا۔اخبارنے لکھاکہ کرناٹک کے انجینئرسندیپ نے سوشل میڈیاپرلکھاتھاکہ بی جے پی لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑکررہی ہے جس پر ہندوانتہاپسندوں نے اسے سرعام مرغابنواکرمعافی منگوائی۔بھارتی میڈیااپنی حکومت اورفوج پرسوال اٹھانے والوں سے بدلہ لینے کی باتیں کررہاہے، اور بھارتی حکومت یافوج پرتنقید کرنی والوں کوپاکستان کامددگارٹہرایاجانے لگاہے۔امریکی اخبار کے مطابق مودی کے حکومت میں آنے کے بعدسے ہی انہتاپسندتشددپراترآئے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں فوجی کردارپرتنقیدکرنے والی پروفیسرمادھومترارےکوریٹائرڈکرنل نے ملک مخالف کہااور کہاکہ پروفیسرکوتھپڑمارناچاہیے۔جس ٹی وی شوپرپروفیسراورریٹائرڈ کرنل تھے اس کے میزبان کوقتل کی دھمکیاں ملیں جبکہ پروفیسراورریٹائرڈکرنل کے درمیان مباحثے کاسیگمنٹ بعد میں بھارتی ٹی وی کوسینسربھی کرناپڑا۔دوسری جانب کلنگاانسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی نے پروفیسرمادھومترارے کونکال دیا۔اخبارکے مطابق انتہاپسندوں نے کشمیرمیں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین کوبھی نہیں بخشا اورجنگ کوآخری آپشن کہنے والی اہلکارکی بیوہ کوانتہاپسندوں کی شدیدتنقیدکاسامناکرناپڑا۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل