مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

بالاکوٹ حملے کا پاکستان کو یقین آگیا مگراپوزیشن ابھی بھی سوال کررہی ہے،مودی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے ووٹرزکے دل جیتنے کے لیے حسب روایت ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ کے بالاکوٹ میں جیش محمد کے کیمپ پر حملے کے بعد پاکستان نے خود شور مچایاہم نے توخاموشی اختیار کر رکھی تھی،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شکست سے خوفزدہ بھارتی وزیراعظم بوکھلائے نظر آئے اورجلسے میں پچھلے انتخابات کی طرح اس بار بھی پوری تقریر پاکستان کے خلاف کرڈالی،تاہم جلسے میں سوال وجواب کا سیشن نہ ہونے پر بھارتی وزراعظم اپنی بین بجا کر چلتے بنے ،کیوں کہ انہیں کوئی خوف نہیں تھا کہ یہاں جھوٹ بولنے سے جلسے میں کوئی ان سے ثبوت بھی مانگے گا،جلسے سے خطاب میں انہوں نے الزام عائدکیا کہ پاکستان نے پلوامہ حملہ بارڈرکے راستے کیا ،اورحملے کے بعد بھارت سے ملحقہ سرحدوں پر بھاری دفاعی مشینری تعینات کردی مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ ہم حملہ زمینی نہیںفضائی کریں گے، بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی کے بہادرفوجیوں نے وہ کردکھایا جس کا بہت عرصہ پہلے بھارت اپنے ہمسایہ ملک ہندوستان سے کہہ رھا تھا،بھارتی فضائیہ نے دہشت گردوں اوران کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،بھارتی وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر ملکی اپوزیشن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اورکہاکہ بھارت کے کامیاب فضائی حملے کے بعد کچھ نمک حرام لوگوں نے پاکستان کے حق میں بیانات دیئے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان خود کہہ رہا ہے کہ بالا کوٹ میں حملہ ہوا ہے مگر ہمار ی اپوزیشن کے کچھ لوگ ابھی بھی ہم سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ دکھائیں یہ حملہ کہاں ہوا ہے ؟انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا ناسور پچھلی حکومت کے دورمیں پروان چڑھا اس وقت اسے ختم کردیاجاتا تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل