وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

ویمن ڈے کے موقع پر سوڈان میں خواتین قیدیوں کو رہائی مل گئی

خرطوم (نیوز ڈیسک)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کی جانے والی تمام خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان ملک کے دو بڑے شہروں میں مظاہرین کے کئے جانے والے احتجاجی مارچ سے قبل سامنے آیا۔19دسمبر سے سوڈان کے دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہروں کا آغاز اشیائے صرف کی قیمتوں میں گرانی اور ملکی خزانہ میں کمی پر احتجاج کے لئے ہوا، تاہم بعد ازاں وہ ملک پر تین دہائیوں سے بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والے عمر البشیر کے لئے ایک موثر چیلنج بن گیا۔سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کے سربراہوں کے اجلاس میں عمرالبشیر نے حکم دیا کہ مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں زیر حراست تمام خواتین کو رہا کر دیا جائے۔ حکومت مخالف مظاہروں میں شریک حلقوں کا کہناتھا کہ اس وقت کم سے ڈیڑھ سو خواتین ایسی ہیں کہ جو مظاہروں میں شرکت کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل