حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

روسی میزائلوں کی خریداری سے امریکا کی سکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ،ترکی

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے باور کرایا ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے ایس 400روسی میزائل نظام خریدنے کا امریکا کی سکیورٹی سے کوئی تعلق نہیںہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایردوآن کا یہ بیان امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے کی جانے والی تنبیہہ کے جواب میں سامنے آیا ۔ جنوبی مشرقی شہر دیار بکر میں اپنے خطاب کے دوران ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ سب لوگ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس معاملے کا نیٹو اتحاد کے ساتھ قطعا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ایف 35طیاروں کے پروگرام اور امریکا کی سکیورٹی سے کوئی تعلق ہے۔ایردوآن نے زور دے کر کہا کہ بات ایس 400میزائل نظام کی نہیں بلکہ ترکی کے آزادانہ اقدامات بالخصوص شام میں نقل و حرکت سے متعلق ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ ترکی کی جانب سے روسی میزائل نظام کی خریداری کا مقصد بالکل واضح ہے اور اسی طرح وہ طریقہ بھی جس کے مطابق ہم اسے استعمال کریں گے۔اس سے قبل امریکی وزارت دفاع(پینٹاگون)کے ترجمان چارلز سیمرز نے اعلان کیا تھا کہ اگر ترکی نے طے شدہ سمجھوتے کے مطابق روس سے ایس 400 میزائل شکن دفاعی نظام خریدا تو ترکی کو خطرناک نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل