وزیراعظم کا نوٹس،سٹیزن پورٹل پر 33ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم              سوات ایئرپورٹ 20 سال بعد دوبارہ کھولنے کا اعلان              اقوام متحدہ کا امن مشن میں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی کیلئے اعلیٰ اعزاز              شیخ رشید نے وفاقی کابینہ میں تین تبدیلیوں کا عندیہ دیدیا              جعلی اکاﺅنٹس کیس ،نیب نے آصف زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا              بلاول بھٹو کا ایچ آئی وی کے متاثرین کو زندگی بھر علاج کی سہولت دینے کااعلان              لاہور: عید کے روز ریلوے کرایوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان              رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،دوصحافیوں سمیت 47افرادشہید

مقبوضہ غزہ (نیوز ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور 47 زخمی ہوگئے۔ادھر فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ حق واپسی کی ریلی پر فائرنگ سے چار امدادی کارکنوں، دو صحافیوں اور 15 بچوں سمیت 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر فلسطینی شہریوں نے حق واپسی کے لیے ریلیاں نکالیں۔ انہوں نے فلسطینی حق واپسی کے حصول اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے نعرے لگائے۔ اس موق پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور پچاس کے قریب شہریوں کو زخمی کر دیا۔ادھرفلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ مقبوضہ غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے چار امدادی کارکنوں، دو صحافیوں اور 15 بچوں سمیت 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے داغا گیا آنسوگیس کا ایک گولہ امدادی کارکن محمد ابو جزر کے چہرے پر آ لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔خیال رہے کہ فلسطینی شہری غزہ میں 50 ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ 30 مارچ 2018 سے غزہ میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 300 کے قریب فلسطینی شہید اور 28 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبر یں

جدہ(نیوز ڈیسک) سوڈانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جانب سے سعودی عرب کو لاحق تمام تر خطرات میں سعودی حکومت کے ساتھ ہے۔سوڈان ایران اور حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے خطرات میں بھی ... تفصیل

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ کا اپنی فوج مشرقی وسطیٰ میں منتقل کرنا بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے، امریکہ نے خطرناک کھیل کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران سے حسن سلوک پر مبنی اقدامات اٹھائے لیکن اب ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد ... تفصیل