آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

ترکی کی جانب سے صحافیوں کے اجازت ناموں میں توسیع نہ کرنے پر جرمنی کی تنقید

Heiko Maas

برلن (نیوز ڈیسک)ترکی کی جانب سے غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر جرمنی نے تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات آزادی اظہار کی یورپی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ان کے بقول صحافیوں کو ان کی سرگرمیوں سے روکا جانا آزاد جمہوریت کے منافی ہے۔ انقرہ حکومت کی جانب سے متعدد غیر ملکیوں صحافیوں کی اجازت ناموں کی میعاد بڑھانے کی درخواستیں رد کر دی گئی ہیں۔ ان میں کچھ جرمن صحافی بھی شامل ہیں۔ آزادی صحافت کی 180ممالک کی فہرست میں ترکی 157ویں نمبر پر ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل