سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کی عسیر میں اساسی نوعیت کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

M.bin salman

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر کے علاقے میں صحت، ٹرانسپورٹ اور دیہی سروسز کے دیگر بنیادی منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ولی عہد کی طرف سے متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی کہ وہ عسیر کے علاقے میں تعمیرو ترقی اور شہری بہبودکے تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں گاکہ شہریوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوسکے۔عسیر کے علاقے میں بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں کی جلد تکمیل کا مقصد شہریوں کو معیاری طبی سہولیات، شہری ترقی اور فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتربنانا ہے۔عسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کہا کہ ولی عہد کی گڈ گورننس اور شہری ترقی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہش کی قابل تحسین ہے۔عسیر میں زیرتکمیل اساسی نوعیت کے منصوبوں میں1000 سے زائد بستروں پر مشتمل شاہ فیصل اسپتال، مرکزامراض قلب، اعصابی امراض کی روک تھام کا مرکز، عسیر کے چار اہم علاقوں عسیر، الباحی، نجران اور جازان میں بچوں کے اسپتال شامل ہیں۔عسیر اور جازان میں معیاری اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 6 ارب اریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جدہ اور جازان کے درمیان کے درمیان مرکزی شاہراہ کے لیے 4 ارب ریال ب کہ مکہ مکرمہ اور جازان کے درمیان بھی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔عسیرمیں فضائی آمد ورفت کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ ہوائی اڈے میں توسیع کی جا رہی ہے تاکہ سالانہ 25 لاکھ افراد کو عسیر میں آمد و رفت کی فضائی سہولت فراہم کی جاسکے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل