سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

داعش کا خطرہ بدستور موجود، شام اور عراق سے فوج نہیں نکالیں گے،جان بولٹن

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ داعش عالمی سلامتی اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے خطرہ ہے اس لیے امریکا شام اور عراق سے فوج مکمل طورپر واپس نہیں بلائے گا۔جون بولٹن نے امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ شام میں امریکی فوج کے ساتھ فرانسیسی فوج کا اشتراک خوش آئند ہے۔ انہوں نے فرانس اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں سے بھی بات کی اور کہا کہ شام میں داعش کے خلاف اتحاد میں تینوں ملکوں کی شراکت مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں داعش کے خطرے کے خاتمے کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف فوٹیل کے بیانات میں کوئی اختلاف نہیں۔ صدر ٹرمپ نے درست کہا کہ شام میں داعش کی خلافت 100 فی صدختم کردی گئی ہے مگر جنرل فوٹیل کا بیان بھی درست ہے کہ داعش کا مکمل طورپر خطرہ ختم نہیں ہوا ہے۔جون بولٹن کا مزید کہنا تھا کہ زمین پر داعش کی خلافت کے خاتمے کو تنظیم کے خاتمے کے معنی میں نہیں لیاجاتا۔ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق میں داعش کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے ساتھ شام میں بھی امریکی فوجی مبصرین موجود رہیں گے تاکہ ‘داعش’ کو دوبارہ منظم ہونے سے روکا جاسکے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل