آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

اپریل کے اجلاس سے قبل اوپیک پلس معاہدہ تبدیل نہیں کریں گے،سعودی عرب

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر خالد الفالح نے کہا ہے کہ رواں سال تیل کی سب سے زیادہ طلب میں چین اور امریکا سر فہرست رہیں گے۔ اپریل کے اجلاس سے قبل اوپیک کے رکن ممالک تیل کی پیداوار یا کمی بیشی کے حوالے سے کوئی نیا پلان جاری نہیں کریں گے بلکہ اوپیک پلس معاہدے پرعمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال عالمی منڈی میں تیل کی طلب میں یومیہ 15 لاکھ بیرل اضافہ متوقع ہے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ اگرآپ وینز ویلا کی طرف دیکھیں گے تو آپ پریشان ہوں گے مگر جب آپ امریکا پر نگاہ دوڑائیں تو آپ یہ کہنے پرمجبور ہوجائیں گے ک دنیا کو تیل اشد ضرورت ہے۔ آپ تیل کی عالمی منڈی میں رسد اور طلب کو دیکھیں گے تو بھی آپ کو اندازہ ہوگا کہ تیل کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ 2019ءکے دوران تیل کی طلب میں طاقت ور اضافہ ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ چین تیل کی کھپت میں ہرماہ ایک نیا ریکارڈ بنا رہا ہے۔ سال 2019ءکے دوران چین میں تیل کی طلب 1 کروڑ 10 لاکھ بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل تک سعودی عرب تیل کی یومیہ 9 اعشاریہ 8 ملین بیرل تیل ماہانہ پیدا کرے گا۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل