سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

سعودی عرب نے غیرملکیوں کے لیے حج و عمرہ ویزے آن لائن کردیئے

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) حج و عمرہ مشترکہ ویب سائٹ کے نگران اعلیٰ عبدالرحمن شمس نے بتایا ہے کہ سفارتخانے جائے بغیر حج او ر عمرے کے ویزے آن لائن چند لمحوں میں حاصل کئے جاسکیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ امریکی ٹی وی پروگرا م میں مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ جو لوگ بیرون مملکت سے حج اور عمرے پر آنا چاہیں گے وہ اپنے یہاں حج و عمرہ امور کی ایجنسیوں سے رابطہ کرکے بآسانی ویزے حاصل کرسکیں گے۔ انہیں پاسپورٹ سفارتخانوں میں جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ حج اور عمرے کے ویزے آن لائن ہونگے۔ پسندیدہ پیکیج کے انتخاب پر انہیں ویزہ لمحوں میں مل جائیگا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل