سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

تیونس میں 11 نومولودوں کی ہلاکت پر وزیر صحت مستعفی

تیونس سٹی (نیوز ڈیسک)افریقی ملک تیونس سرکاری مرکزِ صحت برائے زچہ و بچہ میں 11 نومولودوں کی ہلاکت کی وجہ سے ملک میں ہنگامہ کھڑا ہونے پر وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیونسی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم یوسف شاہد نے عبدالرو¿ف کا استعفیٰ منظور کردیا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق وزیر اعظم نے دارالحکومت میں ایک زچہ بچہ ہسپتال کو دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تیونس کے سب سے بڑے اخبار نے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور بچوں کی ہلاکت کوریاستی جرم قرار دیا۔اس بارے میں ایک طبی تنظیم کا کہنا تھا کہ اچانک اموات کی وجہ ایک غذا ہوسکتی ہے جو خراب ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ تیونس میں بچوں کی ہلاکتیں جمعرات اور جمعے کو رابطہ کلینک میں ہوئیں جو دارالحکومت میں ایک بڑے طبی مرکز سے منسلک ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل