سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

حوثی ملیشیا نے شادی کی رات دلہن اور اس کے والد کواغواءکرلیا

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے جنوبی گورنری ذمار سے شادی کے روز دلہن اور اس کے والد کو اغواءکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا کے جنگجوﺅں نے نجویٰ الموید کی شادی کے موقع پر اس کے والد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے والد عبد اللہ محمد الموید سمیت اسے اغواءکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ حوثی باغیوں کا کہناتھا کہ نجویٰ نے ایک ایسے خاندان کے شخص سے شادی کی ہے جو غیر ہاشمی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے جب کہ نجویٰ کا تعلق ہاشمی قبیلے سے ہے۔ ہاشمی قبیلے کے افراد کو اس قبیلے سے باہردوسری برادریوں میں شادی کی اجازت نہیں دی جاتی۔لڑکی کے کے ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ وہ نجویٰ کو ایک دوسرے قبیلے کے شخص کے ساتھ بیاہنا چاہتے تھے مگر حوثیوں کے سیکیورٹی سپروائزر زید الموید نے ان کے نجی معاملات میں مداخلت کی کی کوشش کی۔ ہم نے حوثی ملیشیا کا دباﺅ مسترد کردیا جس پر حوثیوں نے لڑکی اور اس کے والد کو اغواءکے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نجویٰ نے پہلے بھی شادی کی تھی۔ اس کا سابقہ شوہر ہاشمی قبیلے سے تھا۔ وہ حوثیوں کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا۔ اس پر حوثی ملیشیا نے لڑکی کی غیر ہاشمی قبیلے میں شادی سے روک دیا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل