رہنمامسلم لیگ ن ملک احمد کا چیئرمین نیب سے مستعفی ہونےکا مطالبہ              آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کے لیے ٹرمپ پر دباو ڈالوں گا ، امریکی سینیٹر

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہاہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر دباو ڈالیں گے تا کہ اسرائیل کے زیر انتظام مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے کو تسلیم کر لیا جائے۔اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے دوران شام سے گولان کا علاقہ چھین لیا تھا۔ اسرائیل نے 1981 میں عملی طور پر گولان کو ضم کرنے کا اعلان کر دیا تاہم اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گراہم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی یا مستقبل میں ایک لمحے کو بھی یہ تصور نہیں کر سکتا کہ اسرائیلی ریاست گولان سے دست بردار ہو۔امریکی سینیٹر نے باور کرایا کہ وہ تزویراتی محل وقوع کے حامل علاقے گولان کو اسرائیل کا ایک حصہ تسلیم کرنے کے حوالے سے ٹرمپ کے ساتھ بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کو درپیش خطرات اور دھمکیوں پر نظر ڈالی جائے تو یہ تصور کرنا بھی محال ہے کہ اسرائیل اس علاقے سے دست بردار ہو۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ گولان کا علاقہ اس کی سرزمین کے دفاع کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ ٹرمپ پر اس بات کے لیے دباو ڈال چکا ہے کہ گولان پر اسرائیلی سیادت کو تسلیم کیا جائے۔سال 2017 میں ٹرمپ نے کئی عشروں سے جاری امریکی پالیسی سے یو ٹرن لیتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا تھا۔ اس اقدام نے فلسطینیوں کو چراغ پا کر دیا جو مشرقی بیت المقدس کو مستقبل میں مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں اپنی ریاست کا دارالحکومت دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔البتہ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ بیت المقدس میں اسرائیلی سیادت کی درست سرحدوں کے حوالے سے کوئی موقف نہیں رکھتے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل