سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

پاکستان نے تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کی یقین دہانی کرائی ہے ،امریکا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہاہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ٹوئیٹرپر جاری ایک بیان میں کہاکہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کے بعد جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے جیش محمد سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پاکستان بھارت سےکشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان کی جانب سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل