سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

حماس کے لیے قطر کی مالی امداد کا مقصد فلسطینیوں کو تقسیم کرنا ہے،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل کی حکمران جماعت لیکوڈ کے تل ابیب میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ذرائع کی طرف سے یہ تصریح کی گئی ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی حکمران تنظیم حماس کو قطر کی طرف سےرقوم کی فراہمی کی اجازت دینے کا مقصد فلسطینیوں کو تقسیم کرنا اور ان میں پھوٹ ڈالنا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق موجودہ اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو غزہ کو قطری رقوم کی فراہمی کے ذریعے حماس اور فلسطینی اتھارٹی کو ایک دوسرے کےخلاف بھڑکانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی ماضی میں غزہ میں حماس کو کروڑں ڈالر کی رقم منتقل کرتی رہی ہے۔ بہتر ہے کہ غزہ ک رقم کی ترسیل کے لیے یہ بات زیادہ بہتر ہے کہ یہ رقم اسرائیل کے ذریعے غزہ کو پہنچائی جائے۔نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ غزہ کو رقوم کی ترسیل کے حامی ہی فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں۔ حماس اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا اور غزہ اور غرب اردن کو ایک دوسرے سے دور کرنا فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو ناکام بنانے کے مترادف ہے۔ادھر بار ایلن یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ انہوںنے امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن کے سامنے فلسطینی ریاست کے حوالے سے اپنی شرائط پیش کردی ہیں۔ان میں فلسطینی ریاست کا اسلحہ سے پاکہ ہونا، القدس پر مکمل طورپر اسرائیل کا سیکیورٹی کنٹرول، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کارروائیوں کی مکمل اجازت جیسی شرائط شامل ہوں گی۔نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن نے کہا کہ اسے جو بھی نام دیا جائے مگر وہ فلسطینی ریاست نہیں ہوگی۔نیتن یاھو نے لیکوڈ پارٹی کے نامزد امیدواروں سے خطاب میںکہا کہ فلسطینی ریاست کےقیام کی صورت میں کسی یہودی یا عرب کو اس کی جگہ سے نہیں نکالا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی ایک شخص کو بھی اس کے علاقے سے نکالنے اور کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا روا دار نہیں۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل