سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

یمن میں نامعلوم فضائی حملہ،بچوں اورخواتین سمیت 22 افراد جاں بحق

صنعائ(نیوز ڈیسک)شمالی یمن میں فضائی حملے میں22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ مرنے والوں میں 12بچے اور 10خواتین شامل ہیں۔بیان کے مطابق یہی ہلاکتیں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔اقوام متحدہ نے کسی فریق کو حملوں کا ذمے دارنہیں ٹھہرایا تاہم حوثی باغیوں نے الزام عائد کیاکہ بمباری کے پیچھے اتحادیوں کا ہاتھ ہے

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل