آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

النہضہ کا خفیہ ونگ ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، تیونسی صدر

تیونس سٹی (نیوز ڈیسک)تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی نے کہاہے کہ النہضہ موومنٹ کے زیر انتظام قتل کی خفیہ کارروائیوں کا ونگ تیونس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے قومی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ عدلیہ کی کارروائی میں مداخلت کے بغیر اس معاملے کے حوالے سے ایک موقف اپنائے۔ تیونس کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران صدر السبسی نے النہضہ موومنٹ کے خفیہ ونگ کے معاملے پر اپنے شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ معاملہ میڈیا میں پوری طاقت کے ساتھ پیش ہونے کے بعد تیونس کی رائے عامہ میں زیر بحث آ گیا ہے۔ السبسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس نقطے پر رکنا نہیں چاہیے۔ یہ قومی سلامتی کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔ ہمیں اس معاملے پر نظر کر کے ایک موقف اپنانا چاہیے مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم عدلیہ کے متوازی ہیں۔النہضہ موومنٹ کے خفیہ ادارے کا معاملہ گزشتہ برس اکتوبر میں اپوزیشن سیاسی شخصیات شکری بلعید اور محمد البراہمی کی دفاعی کمیٹی کے انکشاف پر سامنے آیا۔ کمیٹی نے بتایا کہ ایسی دستاویزات اور شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ النہضہ موومنٹ ریاست کے متوازی ایک خفیہ سکیورٹی ونگ رکھتی ہے۔ یہ ونگ 2013 میں بلعید اور البراہمی کے قتل میں ملوث ہونے کے علاوہ جاسوسی، ریاستی اداروں میں مداخلت اور النہضہ موومنٹ کے حریفوں کے تعاقب میں بھی پیش پیش رہا ہے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل