مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

ایران میں انسانی حقوق کی وکیل نسرین کو 38 سال قید ، 148 کوڑوں کی سزا

تہران (نیوز ڈیسک)ایران میں انسانی حقوق کی نامور وکیل نسرین ستودہ کے خاندان کے مطابق انھیں 38 برس قید اور 148 کوڑے مارے جانے کی سزا سنادی،نسرین ستودہ پر ملکی سلامتی کے حوالے سے مختلف الزامات عائد کیے گئے جس سے وہ انکار کرتی آرہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے گروہوں نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک سرگرم اور ایوارڈ یافتہ کارکن کو ایسی سزا دینے کو حیران کن اقدام قرار دیا ۔نسرین ستودہ ان خواتین کی نمائندگی کرنے کے طور پر جانی جاتی ہیں جنھوں نے سر پر سکارف لینے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔نسرین اس سے پہلے بھی سیاسی قید کا سامنا کر چکی ہیں۔ انھیں 2010 اور 2013 کے دوران بھی قید ہوئی تھی جس کی وجہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنا بتائی گئی تھی۔ تاہم انھوں نے ان الزامات سے انکار کیا تھا۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل