مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

حوثی دہشت گردوں نے قیامت ڈھادی، دو خاندانوں کے 40 افراد جاں بحق

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے حج گورنری کے شمالی مغربی علاقے کشر میں حجور قبائل کے خلاف لڑائی کے دوران دو خاندانوں کے 40 سے زاید افراد کو قتل اور درجنوں کو زخمی کردیا ہے۔ مقتولین میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق بق حوثی باغیوں نے کشر میں وحشیانہ حملے میں الھادی خاندان کی 12 خواتین سمیت 40 افراد کو قتل کردیا جب کہ حدب خاندان کی 8 خواتین قتل کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولین میں ایک ماہ سے 13 سال کے درمیان کی عمر کے کئی بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہناتھا کہ حوثیوں کی ظرف سے حجور قبیلے کے افراد کا وحشیانہ کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ باغیوں نے قبیلے کے عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں کو اغواءکرلیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے حراست میں لیے گئے شہریوں کو اسکولوں میں منتقل کرنے کے بعد ایک بڑی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔حوثی باغیوں کی طرف سے گذشتہ جمعرات سے کے روز سے کشر میں جاری وحشیانہ کارروائی میں شہریوںکے 52 مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے۔

مزید خبر یں

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ لاپتہ 28 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔حادثے ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروپ داعش کومکمل شکست دے دی گئی ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس کی ترجمان سارا سینڈرز نے بھی بتایاہے کہ شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،غیرملکی خبررساں ... تفصیل