سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

ملا عمرایک دن کے لئے بھی پاکستان یا دوسرے ملک نہیں گئے، ،ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

کابل(نیوز ڈیسک ) افغانستان میں طالبان سربراہ ملا عمر کے صوبے زابل میں ٹھکانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان نے دعوی کیا کہ ملا عمر نے اپنے آخری سال یہاں گزارے تھے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری2تصاویرمیں مٹی کی اینٹوں سے بنا صحن اور سادہ سا کمرہ دکھایا گیا۔جہاں ملا عمر آخری 7 سال 5 ماہ تک مقیم رہے۔دوسری تصویر میں طالبان سربراہ کے زیر استعمال اشیاءہیں۔ ملا عمر اپنے چھوٹے کمرے سے متصل گلاب کے باغ میں دھوپ بھی لیتے تھے۔ طالبان ترجمان کے مطابق وہ ایک دن کے لئے پاکستان یا دوسرے ملک نہیں گئے۔ بیماری کے باجود انہوں نے کسی دوسرے ملک میں علاج سے انکار کردیا۔دوسر ی طرف افغان صدر کے ترجمان کا دعوی ہے کہ ان پاس کافی ثبوت موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ملاعمر پاکستان میں رہتے رہے۔ ان کا انتقال بھی وہیں ہوا۔ملا عمر نے 1996 سے 2001 تک افغانستان میں حکومت کی تھی۔ 2001 کے بعد سے موثر طور پر انہوں نے افغان طالبان کی قیادت کی۔افغان طالبان نے ان کی موت کی خبر کو 2 برسوں تک خفیہ رکھا تھا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل