حکومت سندھ نے ایک بارپھرسرکاری ملازمتوں پرپابندی عائد کردی              مفتی تقی عثمانی حملہ: 6 افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج              پشاور بس منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی              سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتار ی جاری              صدر ٹرمپ اور اتحادی افواج کا شام سے داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان              ڈیم فنڈ: کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام              یوم پاکستان ،مسلح افواج کی شاندار پریڈ ،ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا شاندار کرتب دکھا کر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ              بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی       
تازہ تر ین

اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینی شہری کو گولیاں مارکر شہید کردیا

تہران(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق صہیونی فوجیوں نے 27 سالہ یاسر فوزی الشویکی کو کریات اربع یہودی کالونی کے قریب وادی الحصین میں گولیاں ماریں۔ اسرائیلی فوج نے حسب روایت دعویٰ کیا کہ مقتول نے فائرنگ سے قبل یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ادھر سوشل میڈیا پر شہید فلسطینی تصویر کے ساتھ ایک فوٹیج گردش کررہی ہے جس میں شہید فلسطینی نوجوان کو بیت ھشالوم میں ایک گھر میں مردہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو چلاتے سنا جاسکتا ہے جو کہہ رہیں الحمد للہ اس کا کام تمام ہوگیا۔اسی فوٹیج میں ایک یہودی خاتون کو عبرانی چلاتے سنا جاسکتا ہے جو چیخ چیخ کہہ رہی ہے کہ ‘ وہ عمارت کے اندر ہے، وہ عمارت کےاندر ہے۔مقتول فلسطینی کے کاغذات اس کے ارد گرد پھیلے ہوئے ہیں اور ایک بڑا چاقو بھی عمارت کے دروازے پر پڑا ہے۔ فلسطینی ذرائع کا کہناتھا کہ مقتول فلسطینی الخلیل میں آئینی عدالت کا محرر بتایا جاتا ہے۔

مزید خبر یں

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے شہر چینگ ڈے میں ہائی وے پر ٹور بس میں آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔پولیس نے حادثے کی تفتیش کے لیے دونوں بس ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے ... تفصیل

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میں چین پاک تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہوں، پاکستان استحکام کے قیام، معیشت کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے لیے کوشاں ہے ، اسکی شاندار کامیابیوں پر ہمیں بے حد ... تفصیل

برسلز (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپ کو موجودہ بریگزٹ عمل کا یرغمال ہی نہیں بنے رہنا چاہیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ماکروں نے برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی منصوبے کو بریگزٹ کا قیدی بن ... تفصیل