آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

اولاد سے تنگ بے رحم اردنی نے اپنا ہی شیر خواربچہ سمندر برد کردیا

بنکاک(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ میں پولیس نے ایک اردنی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شیر خوار بچے کو اس کے واکر سمیت سمندر میں پھینک کر قتل کردیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے بچے کو خود قتل کیا کیونکہ وہ اولاد نہیں چاہتا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ایمی گریشن حکام کا کہنا تھا کہ اپنے ایک سالہ بچے کو سمندر میں پھینکنے والے شخص کی شناخت وائل نبیل سلمان زریقات کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 52 سال ہے۔بچے کے قتل کا یہ واقعہ تھائی لینڈ کے شہر باٹایا میں پیش آیا جہاں ایک اردنی شہری چھٹیاں گذارنے اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موجود تھا۔اردنی شہری کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ماہی گیروں کو ایک شیر خوار کی میت ملی۔تھائی ایمی گریشن سوراخاتی ھاکبارن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک سالہ بچے کو اس کے واکر کے ساتھ باندھا اور سمندر میں پھینک دیا۔ وہ بچے نہیں چاہتا تھا، اس لیے اس نے ایسا کیا۔سفاک شخص کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کا والد بچوں سے تنگ تھا اور اس نے بہت سے لوگوں سے کہہ رکھا تھا کہ وہ بچوں کو نہیں چاہتا۔ ہمیں خدشہ تھا کہ وہ کسی وقت کسی بچے کو مار دے گا۔تھائی لینڈ کے قانون کے تحت اردنی شہری پرمقدمہ چلایا جائے گا۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل