سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

طالبان امریکا مذاکرات کا پانچواں دور ختم، غیرملکی افواج کے انخلاءپر اتفاق ہوگیا

دوحہ(نیوز ڈیسک ) قطر میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہوگیا جس میں فریقین کے درمیان دو نکات پر اتفاق ہوگیا۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے کہاہے کہ دونوں فریقین اب اپنی اپنی قیادت کو آگاہ کر کے آئندہ ملاقات کی تیاری کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ میں افغان طالبان کی جانب سے مختص کردہ نمائندگان اور امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہوا۔فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور انسداد دہشت گردی کے دو نکات پر اتفاق کرلیا۔امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا دور مکمل ہوا، امن کے لیے شرائط میں بہتری آئی ہے اور اب واضح ہے کہ فریقین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق مسودے پر فریقین کی جانب سے دستخط موجود نہیں ہیں۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے کہاکہ دونوں فریقین اب اپنی اپنی قیادت کو آگاہ کر کے آئندہ ملاقات کی تیاری کریں گے۔یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے اب تک افغان حکومت کو دور رکھا گیا ہے کیوں کہ افغان طالبان اپنی حکومت سے بات کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔تاہم امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدہ ہونے کے بعد طالبان کو افغان حکومت سے بات کرنی ہوگی اور باضابطہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل