سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

ایتھوپیا طیارہ حادثہ ،امارات، عمان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات، عمان، چین اور بھارت سمیت کئی ممالک نے بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمرٹس اور اتحاد ایئر لائنز بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں تاہم ایتھوپیا میں جہاز حادثے کے بعد یو اے ای نے بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگادی۔اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اسی طرح بھارت نے بھی تمام بوئنگ 737 میکس گراونڈ کر دیے جب کہ چین اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے 737 میکس کو گراونڈ یا اس کے لیے فضائی حدود بند رکھنےکا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکا کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی ( ایف اے اے) نے ورکرز یونین اور سینیٹرز کی جانب سے بڑھتے دباو کے باوجود بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے سے صاف انکار کردیا۔ ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے جائزے کے مطابق بوئنگ 737 میکس طیارے کی کارکردگی میں کوئی نقص موجود نہیں اور ایئر کرافٹ کو گراونڈ کرنے کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل