سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں عورتوں،بچوں سمیت 22یمنی شہری ہلاک

صنعا(نیوز ڈیسک)شمالی یمن کے ایک گاوں پر سعودی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے فضائی حملوں میں دس عورتوں اور بارہ بچوں سمیت کم از کم 22عام شہری ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یمن میں طبی ذرائع نے وہاں اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی خاتون رابطہ کار لیزے گرانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی۔ یہ فضائی حملے یمنی صوبے حجہ کے ضلع کشر میں کیے گئے۔ ان حملوں میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے چودہ کی عمریں اٹھارہ برس سے کم بتائی گئی ہیں۔ حوثی باغیوں کے ٹیلی وژن المسیرہ نے بتایا کہ ان فضائی حملوں میں کم از کم 22 عام شہری مارے گئے۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل