آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

افغانستان میں حکمرانی کرنے والے ملا عمر کا آخری ٹھکانہ ایک کمرے پر مشتمل ایک بوسیدہ گھر تھا،طالبان ترجمان

کابل(نیوز ڈیسک) افغان طالبان نے ملا عمر کے آخری خفیہ ٹھکانے کی تصاویر جاری کر دیں جہاں وہ اپنے انتقال تک تقریباً 7 سال مقیم رہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنے امیر ملاعمر کے اس چھوٹے سے گھر کی تصاویر جاری کردی ہیں جس میں ملا عمر نے اپنی زندگی کے آخری 7 سال گزارے۔ افغانستان میں حکمرانی کرنے والے ملا عمر کا آخری ٹھکانہ ایک کمرے پر مشتمل ایک بوسیدہ گھر تھا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا ملا عمر 2013 میں اپنے انتقال تک اسی خفیہ ٹھکانے میں مقیم رہے، ملا عمر روزانہ اس گھر کے گلاب کے پھولوں والے صحن کی دھوپ میں لیٹتے تھے۔ وہ کچھ عرصے علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ گھر کس علاقے میں قائم ہے اور نہ ہی طالبان نے اس بات کی وضاحت کی کہ ملا عمر اس گھر میں اکیلے رہتے تھے یا اہل خانہ کے ہمراہ مقیم تھے۔ طالبان ترجمان کی جانب سے جاری تصاویر نے افغان حکومت نے دعووں کو جھوٹا ثابت کردیا۔ افغان حکومت کا کہنا تھا کہ ملا عمر پاکستان میں محفوظ ٹھکانوں میں رہے اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔طالبان کی جانب سے یہ تصاویر اس وقت جاری کی گئی ہیں جب امریکا کے زومیا سینٹر نامی تھنک ٹینک نے ڈچ خاتون صحافی بیٹے ڈیم کی تحقیقات پر مبنی کتاب کے اقتباسات جاری کیے تھے، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رہنما ملا عمر ایک عرصے تک افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے انتہائی قریب رہائش پذیر رہے تھے۔

مزید خبر یں

تہران (نیوزڈیسک ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے گھٹیا بیان نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ تو تاریخ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں اور نہ ہی ایرانی قوم کو پہچانتے ہیں۔ایرانی سرکاری ٹی ... تفصیل

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل