سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کر اچی کی 460ارب روپے کی پیشکش قبول کر لی              وزیر اعظم نیوز ی لینڈ کا خود کار و نیم خودکارہتھیاروں پر پابندی کا اعلان              جماعت اسلامی کا متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان              مشال قتل کیس میں مزیددو ملزمان کو عمر قید       
تازہ تر ین

نائجیریا میں تین منزلہ اسکول کی عمارت منہدم،درجنوں بچے ملبے تل دب گئے

ابوجہ (نیوز ڈیسک)نائجیریا کے شہر لاگوس میں ایک تین منزلہ اسکول کی عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ فی الحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب درجنوں بچے اپنے کلاس رومز میں موجود تھے۔ اس وقت ریسکیو کی کارروائی جاری ہے اور عینی شاہدین کے مطابق دو درجن سے زائد بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اندازوں کے مطابق حادثے کے وقت تقریبا ایک سو بچے اسکول کی عمارت میں موجود تھے۔ اسکول کی انتظامیہ نے بتایاکہ فی الحال عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ واضح نہیں۔

مزید خبر یں

صنعاء(نیوز ڈیسک)یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا ہے کہ آئینی حکومت نے سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی مگر حوثی ملیشیا اپنی ہٹ دھرمی پر بدستور قائم ہے۔میڈیارپورٹس کے ... تفصیل

کابل(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے نے کہاہے کہ افغانستان میں شدید بارشوں کے نتیجے والے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً ایک لاکھ بائیس ہزار شہری متاثر ہوئے ۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں ایک ممکنہ سمجھوتہ آہستہ آہستہ قریب آتا جا رہا ہے۔ امریکا میں چینی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے خطرے کی وجہ سے چین،امریکاکے ساتھ جلد ہی کسی نہ کسی ... تفصیل