آشیانہ ،رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی       
تازہ تر ین

کسی معاہدے کے بغیر بریگزٹ کا امکان اب اور زیادہ ہوگیا، جرمن وزیر خارجہ

Heiko Maas

برلن(نیوز ڈیسک)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ برطانیہ کے کسی باقاعدہ معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے آئندہ اخراج کا امکان اب اور زیادہ ہو گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانوی پارلیمان کی طرف سے لندن حکومت اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والے ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کے مسترد کر دیے جانے کے بعد کہی۔ انہوں نے یہ کہا کہ برطانیہ اپنی معیشت اور شہریوں کی فلاح کو بڑی لاپرواہی سے داﺅ پر لگاتا جا رہا ہے۔ ہائیکو ماس کے مطابق بریگزٹ کے حوالے سے جرمنی کسی بھی صورت حال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مزید خبر یں

تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل کے وسطی حصے میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی کی لہر ہے۔ جنگلاتی آگ کی وجہ سے اب تک تین ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنا پڑے ، جب کہ 45 عمارتیں ... تفصیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1500 امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دے دی ، ان فوجیوں کے ساتھ پیٹریاٹ میزائل اور لڑاکا جنگی جہاز بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ امریکی فوجیوں کی اس تعینات کا مقصد حفاظت ہے، امریکی فوجیوں ... تفصیل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنا واضح فیصلہ سنادیا، میں ... تفصیل